ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مینگلور میں ٹوتھ پاوڈر کی جگہ زہریلا کیمیکل استعمال کرنے سے خاتون کی موت

مینگلور میں ٹوتھ پاوڈر کی جگہ زہریلا کیمیکل استعمال کرنے سے خاتون کی موت

Sat, 01 Oct 2016 11:21:48    S.O. News Service

 

منگلورو30؍ستمبر (ایس او نیوز)ٹوتھ پاوڈر سمجھ کر کسی زہریلے کیمیکل پاوڈر سے دانت برش کرنے کی وجہ سے ایک نوجوان عورت کی موت واقع ہوگئی ہے۔ہلاک ہونے والی خاتون کا نام کویتا(۲۶ سال) بتایا جاتا ہے جس کا شوہر بیرونی ملک میں ملازمت کررہا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ مذکورہ خاتون کنداپور میں واقع اپنے شوہر کے گھر سے پاسپورٹ سے متعلق کوئی کام نمٹا نے کے لئے مائیکے آئی ہوئی تھی۔ اس نے دانت برش کرنے کے لئے غلطی سے کوئی زہریلا پاوڈر استعمال کیا اور اس کی حالت خراب ہونے پر اسے اسپتال میں داخل کیا گیا۔ لیکن علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے اس کی موقت واقع ہوگئی ہے۔ بیلاّرے پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
 

Share: